ڈاکٹر آفتاب عالم بلوچ کا آبائی گاؤں جمالی بلوچاں (ضلع خوشاب) ہے، وہاں سے کچھ وہ ضلع سانگھڑ اور بعد ازاں حیدرآباد میں شفٹ ہو گئے۔ کیڈٹ کالج پیٹارو اور لیاقت میڈیکل کالج سے تعلیم پائی اور پھر آئرلینڈ سے پوسٹ گریجوایشن کی۔ گزشتہ پینتیس سال سے آئرلینڈ میں مقیم ہیں۔ اِس معاشرے میں شرفِ انسانیت سب سے اہم قدر ہے، مارکسسٹ ہونے کے ناطے اُنھوں نے اِن اقدار کو پروان چڑھایا۔
جلد ششم: ’اصلاحِ مذہب‘کی مالی سرپرستی اور تعاون
اِس جلد کے مالی معاون و سرپرست انسانیت پسند اور روشن خیال ہارون خان اور ڈاکٹر آفتاب عالم بلوچ نے فراہم کیا۔ ہارون خان نے اپنا کیریٔر بطور وکیل شروع کیا اور پھر جج بن گئے۔ تقریباً بیس سال تک عدلیہ میں خدمات انجام دینے کے بعد بطور سیشنز جج ریٹائر ہوئے۔ وہ ایک نجی لاء کالج میں پڑھاتے ہیں ایک ادارے میں ڈائریکٹر جنرل قانونی امور ہیں۔ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران اُن کا تعلق ترقی پسند حلقوں اور سیاست کے ساتھ قائم ہوا جو ابھی تک قائم ہے۔