شاید ہی کوئی اِس بات سے انکار کرے گا کہ کھوج کے لاتعداد طریقوں کے لیے ایک خزانے جیسی کائنات ہمارے تجسس کے ایک اجتماعی محور میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ یہ حقیقت کائنات کو ہماری لامحدود اجتماعی لاعلمی کا منبع بھی بناتی ہے۔
انسانی تجسس اور انسانی لاعلمی کی حدود کی گہرائیوں کے درمیان خلیج میں سوالات کا ایک سلسلہ پایا جاتا ہے، جن میں سے کچھ سوالات ہم سب نے پوچھے ہیں اور کچھ ایک نے سب سوالات پوچھے ہیں۔ سبھی سوالات کے جواب نہیں ہیں۔ اور جن سوالات کے جواب ملے ہیں وہ بھی نامکمل یا ناکافی ہیں۔ لیکن ہمیں عاجزی کے ساتھ یہ بھی تسلیم کرنا ہو گا کہ ہمارے علم کا دائرہ وسیع ہوتے جانے کے ساتھ ساتھ لاعلمی کا گھیرا بھی وسیع ہوا ہے۔
’’کائناتی سوالات‘‘ آپ کے تجسس کو کائنات میں ہمارے مقام کے متعلق آج تک پوچھے گئے نہایت گہرے سوالات سے متعارف کرواتی ہے۔

