خفیہ تنظیموں کی تاریخ باطنی مذہب کی تاریخ ہے، اور جادو کی تاریخ بھی۔ اس وقت خفیہ تنظیموں کے دساتیر اور تعلیمات، ظاہری صورتیں اور ترجیحات کچھ بھی ہوں، مگر وہ مذہبی جڑیں رکھتی ہیں ۔ مذہب انسان جتنا ہی پراناہے، اور کاہن دنیاکے قدیم ترین پیشوں میں فاحشہ اور جاسوس کا حریف ہے۔ اِس کتاب میں ابتدائی ترین دور سے لے کرقرون وسطیٰ کے اواخر تک موجودہ خفیہ تنظیموں پر پڑنے والے مذہبی اثرات کاجائزہ لیا گیاہے۔