یہ کتاب خوشونت سنگھ کے افسانوں کا ترجمہ ہے۔
ہندوستان کا مشہور ادیب، کالم نگار اور مؤرخ۔ وہ سرگودھا کے قریب ایک گاؤں ہڈالی میں پیدا ہوئے؛ گورنمنٹ کالج لاہور، کنگز کالج کیمبرج یونیورسٹی اور اِنر ٹیمپل لندن سے تعلیم حاصل کی۔ وہ 1947ء میں ہندوستان کی وزارت امور خارجہ میں شامل ہونے سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں کئی برس تک لاء کی پریکٹس کرتے رہے اور لارنس روڈ پر مقیم تھے۔ 1951ء میں آل انڈیا ریڈیو سے بطور صحافی اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آئندہ تیس برس کے دوران مختلف جرائد میں کام کیا۔ خوشونت سنگھ 1980ء سے 1986ء تک بھارتی راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ 1974ء میں بھارت کے صدر نے انھیں ’پدم بھوشن ایوارڈ‘ سے نوازا جو انھوں نے 1984ء میں امرتسر کے گولڈن ٹیمپل پر ہونے والی فوجی کارروائی کے خلاف بطور احتجاج واپس کر دیا۔ بعد ازاں وہ ’ہندوستان ٹائمز‘ میں کالم لکھنے لگے جو بہت مقبول ہوا۔ جولائی 2000ء میں سولبھ انٹرنیشنل سوشل سروس آرگنائزیشن نے انھیں’Honest Man of the Year‘ کا ایوارڈ دیا۔ خوشونت سنگھ کی متعدد تصانیف میں شاہکار ناول ’دِلی‘ کے علاوہ دو جلدوں پر مشتمل ’History of the Sikhs،‘ ناول ’Train to Pakistan،‘ اور ’Company of Women‘ شامل ہیں۔ اُن کی آپ بیتی ’Truth, Love and a Little Malice‘ 2002ء میں شائع ہوئی۔ لائبریری آف کانگریس کی کیٹلاگ میں خوشونت سنگھ کی اور اس پر لکھی گئی 99 کتب موجود ہیں۔یہ کتاب خوشونت سنگھ کے افسانوں کا ترجمہ ہے۔
ہندوستان کا مشہور ادیب، کالم نگار اور مؤرخ۔ وہ سرگودھا کے قریب ایک گاؤں ہڈالی میں پیدا ہوئے؛ گورنمنٹ کالج لاہور، کنگز کالج کیمبرج یونیورسٹی اور اِنر ٹیمپل لندن سے تعلیم حاصل کی۔ وہ 1947ء میں ہندوستان کی وزارت امور خارجہ میں شامل ہونے سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں کئی برس تک لاء کی پریکٹس کرتے رہے اور لارنس روڈ پر مقیم تھے۔ 1951ء میں آل انڈیا ریڈیو سے بطور صحافی اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آئندہ تیس برس کے دوران مختلف جرائد میں کام کیا۔ خوشونت سنگھ 1980ء سے 1986ء تک بھارتی راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ 1974ء میں بھارت کے صدر نے انھیں ’پدم بھوشن ایوارڈ‘ سے نوازا جو انھوں نے 1984ء میں امرتسر کے گولڈن ٹیمپل پر ہونے والی فوجی کارروائی کے خلاف بطور احتجاج واپس کر دیا۔ بعد ازاں وہ ’ہندوستان ٹائمز‘ میں کالم لکھنے لگے جو بہت مقبول ہوا۔ جولائی 2000ء میں سولبھ انٹرنیشنل سوشل سروس آرگنائزیشن نے انھیں’Honest Man of the Year‘ کا ایوارڈ دیا۔ خوشونت سنگھ کی متعدد تصانیف میں شاہکار ناول ’دِلی‘ کے علاوہ دو جلدوں پر مشتمل ’History of the Sikhs،‘ ناول ’Train to Pakistan،‘ اور ’Company of Women‘ شامل ہیں۔ اُن کی آپ بیتی ’Truth, Love and a Little Malice‘ 2002ء میں شائع ہوئی۔ لائبریری آف کانگریس کی کیٹلاگ میں خوشونت سنگھ کی اور اس پر لکھی گئی 99 کتب موجود ہیں۔