یوول نوح حراری

تقریباً 13.5 ارب سال قبل بک بینگ کہلانے والے واقعے میں مادہ، توانائی، زمان و مکان وجود میں آئے۔ کائنات کے اِن اساسی اوصاف کی کہانی فزکس یا طبیعات کہلاتی ہے۔

مادہ اور توانائی اپنے ظہور کے کوئی تین لاکھ سال بعد پیچیدہ بُنتوں یعنی ایٹموں میں مجتمع ہونا شروع ہوئے جنھوں نے مل کر مالیکیول بنائے۔ ایٹموں، مالیکیولز اور ان کے باہمی تعاملات کی کہانی کیمیا کہلاتی ہے۔

تقریباً 3.8 ارب سال پہلے کرۂ ارض نامی سیارے پر مخصوص مالیکیولز نے یکجا ہو کر مخصوص بڑے اور پیچیدہ ڈھانچے بنائے جو نامیاتی اجسام یا نامیے کہلاتے ہیں۔ نامیاتی اجسام کی کہانی کو حیاتیات یا بایالوجی کہتے ہیں۔