گرو رجنیش عرف اوشو کہتا ہے: ’’جب آپ جسمانی یا ذہنی طور پر کچھ بھی نہ کر رہے ہوں، جب تمام سرگرمی رک گئی ہو، اور آپ بس موجود اور ہست ہوں تو یہی سمادھی (مراقبہ) ہے۔ آپ اِسے کر نہیں سکتے، اِسے انجام نہیں دے سکتے: بس اِسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔‘‘
اوشو نے اِس کتاب میں مراقبے کی کچھ نہایت گہری مگر سادہ مشقیں اور اُن کی تہہ میں موجود تصورات کی وضاحت عام فہم انداز میں کی ہے۔