1846ء کے معاہدے طے پانے کے وقت جموں کے راجا کی حیثیت میں گلاب سنگھ نے کم و بیش مکمل اطاعت کے ساتھ جموں کے ارد گرد پہاڑی سرداری حاصل کی، جبکہ لداخ و بلتستان پر حق بذریعہ تسخیر ملا، اور گلگت کشمیر کی سکھ حاکمیت سے ملحق ہو چکا تھا۔ چنانچہ معاہدۂ امرتسر کا عمومی اور عملی نتیجہ یہ تھا کہ گلاب سنگھ کے پہلے سے مقبوضہ علاقوں کی توثیق ہو گئی، اور صوبہ کشمیر گلگت پر اپنی نئی حاصل کردہ حاکمیت کے ساتھ منتقل کر دیا گیا۔
اس کتاب میں حروفِ تہجی کی ترتیب سے سندھ کے ہر چھوٹے بڑے گاؤں، وادیوں، جھیلوں اور علاقے کو ریکارڈ میں لایا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ جانوروں، پھلوں اور سبزیوں، زرعی پیداوار، جانوروں، ذرائع نقل و حمل، درختوں، قیمتی دھاتوں اور پتھروں کی کانوں وغیرہ کے متعلق بھی معلومات دی گئی ہیں۔