یہودیوں کی متنوع مذہبی ثقافت دنیا کی قدیم ترین مسلسل مذہبی روایات میں سے ایک ہے جسے ہم یہودیت کے نام سے جانتے ہیں۔ قبل از جدید دور عبرانی میں یہودیت اور مذہب کی اصطلاحات موجود نہیں۔ یہودی توریت کی بات کرتے تھے جو نظریۂ دنیا اور ایک اندازِ حیات یعنی حلاخہ کی بھی منظوری دیتی تھی۔ حلاخہ عبرانی لفظ ”جانا“ سے مشتق ہے اور اس کا مطلب راستہ یا ذہب لیا جانے لگا۔ اس میں یہودوی شریعت، رواج اور دستور شامل ہیں۔ چنانچہ قبل از جدید دور یہودیت اپنی تمام تاریخی صورتوں میں ایک متحدہ ثقافتی نظام تشکیل دیے ہوئے تھی جس میں فرد کی کلیت اور گروہی ہستی شامل تھی۔ یہ ایک نظام ہے جس میں ہر چیز کو خدا کی مرضی کے تابع خیال کیا جاتا ہے۔ یہ کتاب بہت طویل تاریخی و ثقافتی روایت کے حامل لوگوں کو سمجھنے کی ایک کوشش ہے۔
اس کتاب میں استعمال ہونے والی اکثر عبرانی اصطلاحات کی تشریح ساتھ ساتھ حاشیوں میں اور آخر میں دی گئی فرہنگ میں بھی کر دی گئی ہے۔ ہم نے انھیں ترجیحاً انگریزی حروف میں دیا ہے تاکہ قاری خود بھی بہ آسانی تلاش کر سکیں۔