’’اصول الفقہ‘‘ کا تعلق اسلامی شریعت کے ماخذوں، ان کی فوقیت کی ترتیب اور ان کی بنیاد پر قوانین اخذ کرنے کے طریقوں سے ہے۔ اجتہاد کرنے کا عمل بھی اسی کے زمرے میں آتا ہے۔ شریعت کے ماخذ دو قسم کے ہیں: الہامی اور غیر الہامی۔ اول الذکر وہ بنیادی شہادت اور اشارے فراہم کرتا ہے جن سے مفصل قوانین اخذ کیے جا سکتے ہیں، جبکہ مؤخر الذکر ماخذی شہادت کو درست انداز سے استعمال کرنے کے طریقۂ کار اور حکمت عملی کی ہدایات فرہم کرتا ہے۔ اس طرح سے اخذ کردہ اصول الفقہ، یا اسلامی شریعت کی جڑیں، ہدایات اور طریقہ کار کی توضیح کرتی ہیں۔ چنانچہ مجموعۂ قواعد کی مطابقت میں قرآن اور سنت سے اخذ کردہ فقہ کے قوانین من حیث المجموع ’’اصول الفقہ‘‘ کہلاتے ہیں۔ ہاشمی کمالی نے اِن سب پر بحث کی ہے اور تمام اہم مکتب ہائے فکر کو پیش نظر رکھا ہے۔
اسلامی فقہ کا انسائیکلوپیڈیا
Encyclopedia of the Unexplained
by Reuben Stone
پبلشر: ہاشمی کمالی نگارشات پبلشرز، لاہور