کیرن آرم سٹرانگ نے وہ راہیں دریافت کرنے کی کوشش کی ہے جن سے گزر کر تصورِ خدا نے مختلف صورتیں اختیار کیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ وحدانیت پرست مذاہب کے خداؤں کے درمیان حیرت انگیز مشابہتوں کی جانب بھی توجہ دلاتی ہیں۔ مصنفہ کا کہنا ہے کہ یہودیت، مسیحیت اور اسلام نے شخصی خدا کا تصور تشکیل دیا جس نے اُنھیں انسانی حالت کو رفعت دینے کے قابل بنایا۔ کچھ وحدانیت پرستوں نے مایوسی اور خوف دیکھا جبکہ دیگر نے نور اور ماورائیت کا تجربہ کیا۔”خدا کی تاریخ“ میں اس فرق کی تحقیق کی گئی ہے۔