’’شیطان کی تاریخ‘‘ مختلف تہذیبوں میں کائنات کی شر انگیز اور نقصان دہ قوت کے متعلق تصورات کو پیش کیا گیا۔
یہ کتاب ’’مابعدالطبیعیاتی سیریز‘‘ کی ایک اور کڑی ہے۔ اس سے علاوہ ’’خدا کی تاریخ،‘‘ ’’روح کی تاریخ،‘‘ ’’فرشتوںکی تاریخ،‘‘ ’’موت کی تاریخ،‘‘ اور ’’پراسرار واقعات کا انسائیکلوپیڈیا‘‘ شائع ہو چکی ہیں۔ ’’حیات بعد الموت‘‘ اور ’’جنت و دوزخ کی تاریخ‘‘ زیر طبع ہیں۔ میرا مقصد مابعدالطبیعیاتی تصورات کو تاریخ و تہذیب کی روشنی میں پرکھنا اور پیش کرتا ہے تاکہ موافقتوں اور تضادات کے علاوہ سیاسی و ثقافتی اثرات کو واضح کیا جا سکے۔