سعدی شیرازیؔ کا اصل نام مشرف الدین ابن مصلح الدین عبداللہ تھا۔ یہ کلاسیکی فارسی شاعر رواقی دانش اور ہمدردی کا امتزاج پیش کرنے اور خوب صورت شاعری کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔ اُس کا باپ شیراز میں سلغوری بادشاہ اتابک سعد ابن زنگی کے دربار میں ایک عہدے پر فائز تھا؛ باپ کے مر جانے پر اتابک نے بیٹے کو گود لے لیا؛ اور سعدی نے مسلم روایت کے مطابق اُس کا نام اپنے نام کے ساتھ جوڑ لیا۔ 

سعدی نے انسانی کامیڈی کی تمام الم ناکیوں کا تجربہ کیا، اور پھر بھی ایک سو سال تک جیتا رہا۔ لیکن وہ فلسفی کے ساتھ ساتھ ایک شاعر بھی تھا۔ وہ اختصار، خوب صورتی اور نفاست کے ساتھ دانش یا عام فہم باتوں کا اظہار کرنے کی صلاحیت کا مالک ہے۔ اس نے کبھی کوئی بصیرت افروز تشبیہ پیش کرنے کا موقعہ ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ اس کا مزار شیراز میں ہے اور شہر کے قابلِ دید مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

ہمارا مقصد قارئین اور طلبا کے لیے ’’گلستان‘‘ کا آسان فہم، رواں اور جدید ترجمہ مہیا کرنا ہے جس میں سابق تمام تراجم والی اغلاط اور کوتاہیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔