یہ کیرن آرم سٹرانگ کی نہایت اہم کتاب The Great Transformation کا ترجمہ ہے۔ مصنفہ کو یقین ہے کہ موجودہ مسائل زدہ دور میں ہم اس دور سے فیض حاصل کر سکتے ہیں جسے جرمن فلسفی کارل جیسپرز نے اساسی عہد (Axial Age) کا نام دیا کیونکہ یہ انسانیت کی روحانی ترقی میں ایک محور کی حیثیت رکھتا تھا۔ تقریباً 900 قبل مسیح سے لے کر 200 قبل مسیح تک چار جدا جدا خطوں میں پنپنے والی عظیم عالمی روایات انسانیت کی بالیدگی کرتی رہیں: چین میں کفیوشس مت اور تاؤ مت؛ ہندوستان میں ہندو مت اور بدھ مت؛ اسرائیل میں وحدانیت؛ یونان میں فلسفیانہ استدلالیت۔ یہ بدھ، سقراط، کنفیوشس اور یرمیاہ، اپنشدوں کے صوفیا، مینسیئس اور یوری پیڈیز کا عہد تھا۔ تیکھی تخلیقیت کے اس دور میں جینیئس روحانی اور فلسفی افراد نے ایک بالکل نئی قسم کا انسانی تجربہ کیا۔ ان میں سے متعدد گمنام رہے، لیکن دیگر ایسی مشہور شخصیات بنے کہ آج بھی ہمارے جذبات کو تحریک دلا سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے دکھایا کہ ایک انسان کو کیا ہونا چاہیے۔ اساسی عہد معلوم تاریخ میں عقلی، نفسیاتی، فلسفیانہ اور مذہبی تبدیلی کے نہایت یادگار ادوار میں سے ایک تھا؛ عظیم مغربی تقلیب… جس نے ہماری سائنسی اور ٹیکنالوجیکل جدیدیت تخلیق کی… سے پہلے تک کوئی عہد اس کا ہم پلہ نہیں تھا۔

یہ کتاب ِسی اساسی دور میں مذہب کی تشکیل کا عمل بیان کرتی ہے۔