اس کتاب میں آنحضرتﷺ، خلفا اور بلند مرتبت خواتین کے بعد ہر اس قابل قدر صوفی، زاہد، فلسفی، مورخ، شاعر، سائنس دان، سیاح محقق، سپہ سالار، فاتح، اور ریاست کار کو شامل کیا ہے جو خود کو مسلمان قرار دیتا تھا یا آج جسے کوئی مخصوص طبقہ مسلمان سمجھتا ہے۔ اگر مختلف اہل فتویٰ کے معیاروں کو سامنے رکھا جائے تو 100 کیا دس بارہ شخصیات پر بھی اتفاق رائے مشکل ہو گا۔ لہٰذا ہم نے تقریباً ہر حلقے کی نمائندگی کرنے کی کوشش کی ہے۔
’’سو عظیم مسلمان‘‘ کے مضامین میں کوشش کی گئی ہے کہ متعلقہ شخصیت کے ان