ضلع جہلم کے نظرِ ثانی شدہ ایڈیشن کے لیے مواد ضلع میں بندوبست کی کارروائیوں کے درمیان اکٹھا کیا گیا جس کا اختتام 1901ء میں ہوا۔ گزیٹیئر کا ڈرافٹ بالاصل 1902ء میں تیار کیا گیا تھا، لیکن حالات کی وجہ سے فوراً چھپ نہ سکا، اور 1904ء میں جب اِس کی اشاعت ممکن ہوئی تو حکومتِ ہند نے ضلعی گزیٹیئرز کی ترتیب میں خاصی نمایاں تبدیلیاں لانے کے احکامات جاری کر دیے تھے، نیز موضوعات میں بھی کچھ تبدیلی ہو گئی۔ چنانچہ بنیاد ڈرافٹ میں کافی ردوبدل کرنا پڑااور بعد کے احکامات کی روشنی میں دوسری مرتبہ جزوی نظرِ ثانی کی گئی۔ یہ اُسی کا اردو ترجمہ ہے۔