یہ کتاب اٹھارھویں صدی سے آغاز کرتے ہوئے متعدد براعظموں کے مختلف ممالک میں نسوانیت پسندی کی تاریخ پر بات کرتی ہے۔ وسیع، تقابلی طریقۂ کار نسوانیت پسندی کی اقسام اور اُنھیں ترقی دینے والے مختلف سیاسی و سماجی تناظروں کو اجاگر کرے گا۔ اگرچہ نسوانیت پسند تحریکوں کا عمومی ہدف مخصوص حکومتیں تھیں، لیکن تحریک کی ایک طاقت ور بین الاقوامی جہت بھی موجود تھی کیونکہ نسوانیت پسندوں نے قومی سرحدوں کے آر پار ایک دوسرے کے ساتھ روابط بنانے کی کوشش کی۔ انیسویں صدی کے بعد سے صنعتی سرمایہ داری، سامراجیت اور نوآبادیت کی ترقی نے بھی یقینی بنایا کہ عورتوں کی زندگیاں عالمی سطح پر باہم گتھی ہوئی ہوں گی۔
عورتوں کی تحریک آزادی
Feminism: A short History
by June Hanam
پبلشر: جُون ہانام الفیصل ناشران اردو بازار لاہور