یہ کتاب ارکانِ اسلام (نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ)، طہارت، میراث، وصیت، وقف اور شادی اور طلاق سے متعلقہ موضوعات پر شافعی، حنبلی، جعفری، مالکی اور حنفی مکتب ہائے فکر کی آرا مبسوط اور جامع انداز میں پیش کرتی ہے۔ کتاب کو تین حصوں میں بانٹا گیا ہے: انفرادی مسائل، اقتصادی مسائل اور سماجی مسائل۔ موضوعات اور مسائل کو سوال و جواب کی شکل دی گئی ہے تاکہ پہلی نظر میں ہی مطلوبہ موضوع تک پہنچنا آسان ہو۔ زبان کو ہر ممکن حد تک آسان رکھا گیا ہے تاکہ عام قاری بھی استفادہ کر سکے۔ اور اگر کوئی مزید مطالعہ کرنا چاہتا ہو تو حوالوں اور آخر میں کتابیات کی فہرست کے ذریعے راہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔