اس کتاب کا مرکزی مقصد یہ دکھانا ہے کہ احیائے اسلام سے قبل عریبیہ مغربی ایشیا کے ثقافتی اثرات سے کٹا ہوا ملک نہیں  تھا، اور نہ ہی یہ مشرق قریب میں  اپنے پڑوسیوں  کی سیاسی اور سماجی زندگی سے لاتعلق تھا۔ عریبیہ میں  قدیم نفوذ اور پڑوسیوں  کے ساتھ اہل عرب کے میل جول کے کچھ نتائج مذہب اسلام میں  دیکھے جا سکتے ہیں ۔ اسلام نے الگ تھلگ صحرائی قبائل کے درمیان ظہور نہیں  پایا تھا، بلکہ یہ مغربی ایشیا کی مذہبی زندگی کی ترقی کے ساتھ پوری طرح مربوط تھا۔ نیز، اگرچہ مخصوص دیگر سامی لہجے بیرونی اثرات سے بچے رہے، لیکن عربی زبان بیرونی لوگوں  کے ساتھ تعلقات کے اثرات سے عبارت تھی۔