اس جلد کے مالی معاون و سرپرست ڈاکٹر کلیم احمد کا تعلق بہار، ہندوستان سے ہے۔ وہ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد کراچی منتقل ہو گئے۔ اُن کی ابتدائی تعلیم کراچی میں ہوئی، سندھ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا اور امریکہ جا کر اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کی۔ اُنھیں ادب، فلسفہ اور بین الاقوامی تعلقات سے گہری دلچسپی ہے۔