یہ کتاب برطانوی عہد کی مندرجہ ذیل انتظامی تقسیمات پر مشتمل ہے: ریاست بہاولپور، ضلع ملتان، ضلع ڈیرہ غازی خان، ضلع مظفر گڑھ، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع بالائی سندھ۔ ان اضلاع کے متعلق گزیٹیئرز 1883ء اور 1930ء کے درمیان لکھے گئے۔ ان تقریباً پچاس برسوں میں اضلاع میں شامل علاقوں میں آنے والی تبدیلیوں کو ساتھ ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اوپر مذکور چھ اضلاع کے گزیٹیئرز میں تاریخ اور لوگوں کی ثقافت و سماجی ترکیب (بشمول زبان) کے متعلق ابواب اس کتاب کی بنیاد ہیں۔ تقسیم ہند کے بعد یہ اضلاع مزید چھوٹے اضلاع میں تقسیم ہوئے۔
امید ہے کہ یہ کاوش ایک صحت مندانہ بحث کا آغاز کرے گی اور سرائیکی وسیب کو زیادہ ٹھوس انداز میں شناخت کرنے کے قابل بھی بنائے گی۔